Daily Taqat

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

ملک بھر میں جاری بارشوں کے حالیہ سلسلے کے بعد محکمہ موسمیات نے ایک بار پھربارشوں کے ایک اور سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز ہوئی بارش کے بعد اب آئندہ دو روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم دو روز کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کے

امکانات ہیں۔ بارش کے نئے سلسلے کا دورانیہ 24 سے 36 گھنٹے تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوسکتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »