Daily Taqat

محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 روز تک کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہر میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی۔ جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر کو فون کر کے موبائل ہسپتال سروس

کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ تک سمندری ہوائیں منقطع ہونے کا امکان ہے۔ اور درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز جمعہ کی صبح 10 بجے کراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ایسے حالات کو دیکھ کر محکمہ موسمیات نے اندازہ لگایا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں موسم مزید گرم ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی جو 6 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔ کراچی انتظامیہ، کے الیکٹرک، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو ایڈوائزری بھیج دی گئی ہے۔ متعلقہ ادارے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر کو فون کر کے موبائل ہسپتال سروس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی کہ ہیٹ اسٹروک سینٹر پر ادویات اور ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »