Daily Taqat

نواز شریف سےعوام کا پیار دیکھ کر عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں : مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام اپنے قائد محمد نوازشریف کو جتنا پیار دے رہے ہیں ، عمران صاحب وہ دیکھ کر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والے اپنے صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا 60فیصد بھی استعمال نہ کر سکے،ایم او یو سے بجلی اور فزیبلٹی سے میٹرو بنانے والا محمد نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کر رہا ہے، شہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسے کام کرکے دکھائیں، عوام نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں۔عمران خان کی جانب سے لودھراں جلسے میں مسلم لیگ(ن) پر تنقید کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف پر اقامے کا الزام لگایا گیا، جس کے جلسے سے وہ خطاب کر رہے تھے ان کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل کیا گیا، موروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والے اپنے صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا 60فیصد بھی استعمال نہ کر سکے،کیا یہ بھی محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی سازش ہے؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسے بجلی اور توانائی کے پراجیکٹس لگا کر دکھائیں، شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے خیبرپختونخوا میں پنجاب جیسا انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کا نظام لا کر دکھائیں، پنجاب جیسی فرانزک لیبارٹری بنا کر دکھائیں اور سڑکوں کے جال بچھا کر دکھائیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »