Daily Taqat

پنجاب میں ارکان اسمبلی پر نوازشات کا سلسلہ شروع ہوگیا

الیکشن قریب آتے ہی پنجاب میں ارکان اسمبلی کے حلقوں پر نوازشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مزید فنڈزجاری کردیے گئے ہیں۔پنجاب کے محکمہ خزانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر 43 منصوبوں کیلئے 32 کروڑ 63 لاکھ روپے جاری کردیے ہیں۔ شہباز شریف کے حکم پر صوبائی اسمبلی کے ارکان کے حلقوں میں نالوں، سیوریج اوردیگر منصوبوں کیلئے 14 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بہتری کیلئے بھی 18 کروڑروپے کی خطیر رقم جاری کی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »