Daily Taqat

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار کی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: جمشید دستی نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار کی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی، ہفتہ کو عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن اور نوابزادہ افتخار کو فریق بنایا گیا ہے، این اے 184 مظفر گڑھ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر نوابزادہ افتخار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوابزادہ افتخار نے قرض بنک ڈیفالٹ کے حقائق چھپائے، نوابزادہ افتخار بطور ضامن بنک ڈیفالٹر ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوابزادہ افتخار کو حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »