معروف ثنا خواں محبوب احمد ہمدانی انتقال کرگئے

لاہور: معروف ثنا خوان مصطفیٰ محبوب احمد ہمدانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

محبوب احمد ہمدانی طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں کچھ روز پہلے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اتفاق ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے دوران علاج اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ محبوب احمد ہمدانی کے انتقال پر سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ محبوب احمد ہمدانی نہ صرف خود معروف نعت خواں تھے بلکہ ان کے بھائی مرغوب احمد ہمدانی بھی حضور کی ثنا خوانی میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔ دونوں بھائیوں کی اس جوڑی نے کئی دہائیوں تک عاشقان رسول کے دلوں کو حضور کی محبت سے منور کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.