نواز شریف کی ن لیگ کی سوشل میڈ یا ٹیم سے ملاقات

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف ن لیگ کی سوشل میڈ یا ٹیم سے ملاقات کریں گے ۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پارٹی کی سوشل میڈ یا ٹیم سے ملاقات کا ارادہ ہے ،میر ی گزارش پر نواز شریف سوشل میڈ یا ٹیم سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ سوشل میڈ یا کنونشن 26دسمبر کو پارٹی کی مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ہو گا جس کا مقصد ن لیگ کی سوشل میڈ یا ٹیم کی کارکردگی کو سراہنا ہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کنونشن کا آغاز دوپہر 12بجے کیا جائے گا جہاں نواز شریف سوشل میڈ ٹیم سے خطاب بھی کریں گے ۔واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما چودھری نثار کے پارٹی میں کچھ تحفظات ہیں جن میں سے ایک سوشل میڈ ٹیم کے حوالے سے بھی ہے اور وہ کئی بار اس بات کا اظہار مختلف انٹر ویوز میں کر چکے ہیں ،حال ہی میں ایک بیان میں چودھری نثار نے کہا تھا کہ پارٹیاں ٹیکرز اور ٹوئٹر سے نہیں چلتیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.