چیئرمین نیب سے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات، شریف فیملی کے امور سے متعلق بریفنگ دی

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی اور شریف فیملی کے امور سے متعلق بریفنگ دی۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سیکرٹری خارجہ کوآج نیب ہیڈکوارٹرزمیں طلب کررکھا تھا، چیئرمین نیب نے سیکرٹری خارجہ سے برطانیہ میں زیرالتواامورسے متعلق دریافت کیا،تہمینہ جنجوعہ نے شریف فیملی کے امورسے متعلق چیئرمین نیب کوبریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ برطانیہ بھجوائی گئی دستاویزات کی تصدیق میں غفلت برداشت نہیں ہوگی،جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزارت خارجہ کوبرطانیہ میں اقدامات تیزکرنے کی ہدایت بھی کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.