Daily Taqat

پاکستانی وزیرخارجہ اور تاجک وزیراعظم کی ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی باہمی امور پر تبادلہ خیال

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آج تاجک وزیراعظم کوہر رسول زادا سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اور تاجک وزیراعظم کی اس اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں علاقائی اور بین الاقوامی سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈز کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ جس میں دونوں ممالک کا تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان میں موجود ہیں۔ جہاں وہ اپنے خطاب میں علاقائی تعاون کے لیے وزیر اعظم کے وژن سے آگاہ کریں گے۔ وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کونسل کا 17 واں اجلاس 11 اور 12 اکتوبر کو ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »