چیرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس، قومی وبین الاقوامی این جی اوزکوملنے والے فنڈزمیں خردبردکی تحقیقات کافیصلہ

چیرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں قومی وبین الاقوامی این جی اوزکوملنے والے فنڈزمیں خردبردکی تحقیقات کافیصلہ کیا گیاہے ۔چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈکااجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ ملکی وبین الاقوامی این جی او زکو فنڈزمیں خردبردکی شکایات میں کتنی صداقت ہےنیب نے اس معاملے پروزارت اقتصادی امور،داخلہ اورخارجہ سے ر پورٹ طلب کرلی ہے ،چیرمین نیب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم کسی بھی این جی او کے کا م میں رکاوٹ نہیں چاہتے۔
دوسری جانب نیب نے ایک این جی اوکوسی ڈی اے سے ملنے والے پلاٹ کانوٹس بھی لے لیا،جبکہ نیب نے پلاٹ کونجی سکول کودینے کے معاملے کابھی نوٹس لے لیا ہے نیب کا موقف ہے کہ این جی اونے غیرقانونی طورپرپلاٹ نجی سکول کے ما لک کوبیچا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.