Daily Taqat

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور 56 کمپنیوں کے کیس میں اہم ثبوت ملنے کا دعویٰ

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور 56 کمپنیوں کے کیس میں کرپٹ افراد کے خلاف اہم ثبوت مل گئے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے خزانے میں جمع کروائیں گے۔ انہوں نے تمام شکایات کی جانچ پڑتال اور انکوائریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے اجلاس میں میگا کیسز کی تحقیقات سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب میں 56 کمپنیز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کرپٹ افراد کے خلاف اہم ثبوت مل گئے ہیں۔

ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں سے بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کا اہم ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق پنجاب کمپنیز میں مہنگے ٹھیکے دے کر خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ سیاستدانوں کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »