نواز شریف کی زیر صدارت لیگی رہنماﺅں کا اجلاس

سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک تھے اور اس موقع پر بلوچستان کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں خصوصی شرکت کے لیے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔شاہد خاقان عباسی ائیر پورٹ سے جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی پہلے میاں نوازشریف سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد لیگی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز، اویس لغاری اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر شریک ہیں۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کام اور بلوچستان کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی زیرصدارت دوپہر کو بلوچستان سے متعلق ایک علیحدہ اجلاس ہوگا جس میں بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا وفد شرکت کرے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.