Daily Taqat

وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک منصوبے کے تحت درآمد کئے جانے والے تعمیراتی میٹریل پر ڈیوٹی ختم کردی گئی ،ٹیکس کی چھوٹ پشاور سے کراچی اور سکھر سے ملتان تک میٹریل پر دی جائے گی۔اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کپاس کی امپورٹ پر ٹیکس کی چھوٹ کی سمری بھی ایجنڈے میں زیرغور رہی جب کہ آٹو سپئیر پارٹس اور ٹائر پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے عائد متعدد اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے سمیت شوگرمل مالکان سے سرپلس 0.3 ایم ایم ٹی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ کے پی اور پنجاب حکومت کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے بقایاجات کی ادائیگی کی بھی منظوری دے دی جب کہ کسانوں سے سرکاری قیمت پر گنے کی خریداری اور بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »