میری ملزم سے ملاقات کروائی جائے،جہاں سے لاش ملی وہاں چلڈرن ہسپتال بنایا جائے:حاجی امین انصاری

مقتول زینب کے والد حاجی امین نے مطالبہ کیا ہے کہ میری ملزم سے ملاقات کروائی جائے،جہاں سے لاش ملی وہاں چلڈرن ہسپتال بنایا جائے۔حاجی امین انصاری کا کہناتھا کہ ہماری ملزم سے ملاقات نہیں کروائی گئی جبکہ ملزم کی گرفتار ی میں ہمارا اپنا کردار ہے،ملزم سے پوچھنا چاہتے تھے اس کے ساتھ اور کون کون ملوث ہے؟انہوں نے کہاکہ ملزم کے کردار کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا،عمران محلے دارتھالیکن بات چیت نہیں کی تھی ،جہاں سے لاش ملی وہاں پہلے بھی لاشیں پھینکی گئیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس جگہ پر چلڈرن ہسپتال بنایا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.