کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقدہ دو روزہ ہیلتھ اینڈ او ٹی نمائش میں طبی ادویہ سازاداروں کی بھرپور شرکت

کراچی ایکسپو سنٹر میں ہو نے والی دو روزہ ہیلتھ اینڈ او ٹی سی نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ اس موقع پر پاکستان طبی فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی اراکین کمپنیوں نے نمائش میں خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے خصوصی سٹالز لگا ئے جو شرکاء کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے۔سندھ کے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر علی مندھورواور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضاء نے خصوصی طور پر سٹالز کا دورہ کیا اور پی ٹی پی ایم اے کی اراکین کمپنیوں کی مصنوعات کو سراہا۔ کراچی میں ہونے والی اس دو روزہ ہیلتھ اینڈ او ٹی سی نمائش کا مقصد عوام میں ہربل ،یونانی ،ہومیو پیتھک سمیت آلٹر نیٹو انڈسٹری کی بہترین ادویات کو متعارف کروانا تھا۔اس نمائش میں اپل فارما لاہور‘ٹاپ ٹریٹمنٹ (ٹی ٹی )لاہور سمیت پاکستان طبی فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی اراکین کمپنیوں مشتاق ہربل فارما ملتان ،گیریشن انٹر نیشنل کراچی اور مرحبا لیبارٹریز لاہور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.