Daily Taqat

مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’جوڈیشل کُو‘ قرار دے دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’جوڈیشل کُو‘ قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ اور حمزہ شہباز کے حلف کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کو رات ساڑھے گیارہ بجے تک وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کا حکم جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے ’’جوڈیشل کُو‘‘ لکھا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں انہوں نے پرویز الہیٰ کی درخواست کو منظور کرنے اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ق لیگ کے مسترد شدہ ووٹوں کو درست قرار دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »