مولانا فضل الرحمن نےوزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ مانگ لیا

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ مانگ لیا۔

مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپنی حالیہ ملاقات میں تجویزدی ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کاعہدہ ان کی پارٹی کو دیا جانا چاہیے۔بلوچستان میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کویقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان اسمبلی برقراررہے گی اورمسلم لیگ(ن) کو سینیٹ کے آئندہ الیکشن میں بلوچستان سے نشستوں کا اس کاحصہ دیاجائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ  بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتمادکے ساتھ ہی بلوچستان کی سیاست میں اچانک گرما گرمی آئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.