Daily Taqat

مستونگ: انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ، سراج رئیسانی سمیت 20 افراد جاںبحق، 36 زخمی

کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خود کش دھماکے میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 20 افراد شہید جب کہ 36 زخمی ہو گئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی انتخابی قافلے کے قریب اچانک ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس سے سراج رئیسانی سمیت 20 افراد شہید ہو گئے، دھماکے میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جب کہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ خودکش حملہ آور کے اعضا بھی مل گئے۔ ابتک کی ابتدائی تفتیش میں یہ پتا چلہ ہے کہ حملہ آور کی عمر قریباً 25 سال ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »