اہم خبرِیں
پنجاب حکومت 50 کروڑ ڈالرقرض لے گی پارک لین ریفرنس، آصف زرداری کی درخواست مسترد لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس، دلہا کا نام ای سی ایل میں شامل بھارت میں سیکڑوں مساجد مندروں میں تبدیل نوازشریف کو سزا دینے والے جج برطرف ایم ایل ون منصوبہ میری زندگی کا مشن تھا، شیخ رشید پاکستان کا نیا نقشہ گوگل سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیص... حکومت کا ہوٹل، پارکس، سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان ملک میں کوروناکیسزمیں کمی، 21 اموات رپورٹ آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کا بھارت سے پھررابطہ احساس پروگرام کے تحت 169 ارب روپے تقسیم پاکستان نے سعوی عرب کا قرضہ واپس کر دیا پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری برطانوی خلائی کمپنی "سپر سانک" کمرشل طیارہ بھی بنائے گی اولڈٹریفورڈ ٹیسٹ، پاکستان 139 رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا بیروت دھماکے، ہنگامی حالت کا نفاذ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد پاکستان کی درخواست پرسلامتی کونسل کا ایمرجنسی اجلاس پاک افغان بارڈر پربھاری ہتھیاروں سے فائرنگ

ضمانت پر رہائی کے بعد سے اب تک مریم نوازمنظر عام پر نہیں آئیں, افواہوں کی تردید کردی گئی

لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد سے اب تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ مریم نواز 12 اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کریں گی تاہم اب ایسی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ 12 اکتوبر 1999 کو آمر پرویز مشرف نے اقتدار پر شب خون مارا اور نواز شریف کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تھا۔ اس دن کو لیگی کارکنوں سمیت تمام جمہوریت پسند یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔جیل سے رہائی کے بعد تاحال مریم نواز کی جانب سے کوئی سیاسی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آرہی ، ان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی خاموشی چھائی ہوئی ہے لیکن اب سوشل میڈیا پر یہ افواہ تیزی سے پھیل رہی تھی کہ مریم نواز 12 اکتوبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے ایک لیگی کارکن زاہد لائلپوری کی جانب سے ٹوئٹر پر مریم نواز کے جلسے کے حوالے سے اشتہار شیئر کیا گیا اور مریم نواز کے جلسے پر اظہار مسرت کیا گیا ۔ زاہد لائلپوری نے اپنے ٹویٹ میں مریم نواز کے انتہائی قریب سمجھی جانے والی لیگی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق کو بھی ٹیگ کیا گیا ۔ثانیہ عاشق نے جیسے ہی یہ اشتہار دیکھا تو فوری طور پر اس کی تردید کردی اور کہا کہ مریم نواز کے جلسے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.