مریم نواز نے پھر عمران خان اور عدلیہ پر لفظی گولہ باری کردی

جڑانوالہ : مریم نواز ایک بار پھر مخالفین پر خوب گرجی برسیں، جڑانوالہ میں جلسے کے دوران بولیں کہ ججز نے کہا عمران خان تم درخواست لاؤ، ہم نواز شریف کو نکالیں گے، ایسا پاکستان منظور ہے جہاں انصاف کے بجائے گالی دی جائے؟، لاڈلے نے کمپنی کی ملکیت تسلیم کی تاہم اسے سزا دینے کے بجائے باعزت بری کردیا جاتا ہے۔

مسلم لیگ ن نے جڑانوالہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ پر سنگین الزام لگادیا، کہتی ہیں کہ ججز نے کہا کہ عمران خان! تم نواز شریف کو باہر نہیں کرسکے، تم درخواست لاؤ، ہم نکالیں گے، نواز شریف سے اس کے والد کا بھی حساب لیا گیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایسا پاکستان منظور ہے جہاں انصاف کے بجائے گالی دی جائے؟، ان کا کہنا ہے کہ لاڈلہ کہہ رہا ہے کمپنی میری ہے، میں نے جرم کیا ہے، پھر بھی لاڈلے کو سزا دینے کے بجائے با عزت بری کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے تقریر کے دوران جڑانوالہ والوں کو سلام پیش کیا، اور کہا کہ پیار اور محبت کیا ہوتی ہے کوئی جڑانوالہ والوں سے پوچھے، جڑانوالہ والوں نے ہمیشہ نواز شریف سے محبت اور وفا بھی کی، ٓپ نے طلال چوہدری جیسا وفادار شیر دیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.