Latest news

جج کے بیان حلفی کے بعد ثابت ہوگیا کہ مریم صفدر کس حد تک جا سکتی ہیں، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی : حکومت پنجاب کے ترجمان صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا بیان حلفی آنے کے بعد سیاسی منظر نامے پر تبدیلی آئی ہے آل شریف معصوم نہیں وہ میسنے ہیں مریم نواز نے قطری خط ، کلبری فونٹ اور جعلی بیان حلفی تک جعلسازی کی جج نے پہلے یہ معاملہ کیں نہ بتایا اس کا جواب جج صاحب خود ہی دیں گے جج کے اعترافی بیان سے یہ ثابت ہوگیا کہ پورا ٹبر سسلیئن مافیا اور گاڈ فادر ہے برائی کرنے والے گذشتہ دس ماہ سے ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ ابا جی بیمار ہیں لاچار ہیں ہمارے ہاں خواتین ایک حد میں رہتی ہیں لیکن بیگم صفدر اعوان نے اپنے والد کو بچانے کیلئے ریاستی اداروں اور دھرتی ماں کو دائو پر لگایا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عدلیہ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں نہ ہی میں عدالت کا ترجمان ہوں اس معاملے کا اعلیٰ عدلیہ نے نوٹس لے لیا ہے مدینہ منورہ میں مسلمان اپنے گناہ معاف کرانے جاتے ہیں لیکن ان لوگوں نے مدینہ جاکر بھی خریدوفروخت کی اور پریس کانفرنس میںمریم صفدر نے جج صاحب پر دبائو ڈالا بیگم صفدر اعوان کی ذہنیت کا اس سے پتہ چل جاتا ہے ان میں رتی برابر بھی ایمان ہو تو وہ گھر سے باہر نہ نکلیں جلسے جلسے نہ کھیلیں میرا مطالبہ ہے کہ ضمانت پر رہا مریم نواز اسی عدالت کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہیں ان کی ضمانت فوری منسوخ ہونی چاہئے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.