Daily Taqat

مروان ال شوربیگے نے پاکستان اوپن مینز اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

عالمی نمبر چھ مروان ال شوربیگے نے عالمی نمبر 13 ہم وطن محمد ابوالغائر کو شکست دیکر پاکستان اوپن مینز اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل اپنے نام کر لیا۔

مصر سے تعلق رکھنے والے دونوں اسکواش کھلاڑیوں کے درمیان فائنل ہوا جس میں مروان نے اپنے ہم وطن ابو الغائر کو 1 کے مقابلہ میں 3 سے شکست سے دی۔

اسلام آباد کے مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل کے مہمان خصوصی چیف آف ایئر اسٹاف سہیل امان تھے۔

اس موقع پر عزیز پولانی، سینئر وائس پریزیڈنٹ اسکواش فیڈریشن، ایئر مارشل شاہد اختر علوی، قمر زمان، جہانگیر خان اور دیگر تھے۔

فائنل جیتنے پر مروان ال شوربیگے کو آٹھ ہزار ڈالر اور خوبصورت ٹرافی جبکہ رنرز اپ محمد ابوالغائر کو چھ ہزار ڈالر اور ٹرافی دی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »