Daily Taqat

ماریشیئس آزادی کی 50 سالہ تقریبات میں پاکستان کے بحری جہازبھی شریک

ماریشیئس میں آزادی کی 50 سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر ماریشیئس کی بندرگاہ لوئس پر لنگر انداز ہوگئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل امجد خان نیازی نے اس موقع پر ماریشیئس کی صدر، وزیراعظم، نائب وزیر اعظم اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

پاک بحریہ کے مشن کمانڈر، کموڈور جاوید اقبال اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز بھی ملاقاتوں میں شریک تھے۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے جہازوں کے آفیسرز اور عملے نے ماریشیئس کوسٹ گارڈ ٹریننگ سینٹر کا دورہ گیا۔ اس موقع پر ماریشیئس کوسٹ گارڈ کے آفیسرز اور جوانوں نے پاک بحریہ کے جہازوں پر منعقدہ میری ٹائم انٹرڈِکشن آپریشنز اور کاؤنٹر پائریسی ورکشاپ میں بھی شرکت کی۔

پی این ایس نصرپرمنعقدہ تقریب میں ماریشیئس کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران، ماریشیئس میں مقیم پاکستانیوں اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »