کچھ سیاستدانوں کی طرح باربار شادی نہیں کرناچاہتا:بلاول بھٹوزرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سوچ سمجھ کرایک ہی شادی کرناچاہتا ہوں، نہیں چاہتا کہ کچھ سیاستدانوں کی طرح بار،بار شادی کروں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ انتہاپسندی و دہشتگردی پروسیع تناظرمیں بحث ہونی چاہیے،ہمیں صرف عسکریت پسندی پر توجہ مرکوز نہیں رکھنی چاہیے،شاید بڑی طاقتیں انتہاپسندی اور دہشتگردی سے لڑنا نہیں چاہتیں،بڑی طاقتوں کی ترجیحات اپنے اسٹریٹجک مفادات ہیں۔انہوں نے کہا کہ چارسال وزیرخارجہ نہ ہونے سےپا کستان کاموقف دنیا کے سامنے نہیں آیا۔بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں مودی یا ٹرمپ  کے لئے نہیں صرف پاکستان کے لیے دہشتگردی سے لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں سانحہ ماڈل ٹاوَن کے شہیدوں کو انصاف دلانا چاہتی ہیں،اگر الیکشن کل ہوں تو بھی ہم تیار ہیں۔ بلاول بھٹوز رداری کا کہنا تھا کہ پاکستا ن میں ملٹری آپشنز پر تو کام ہوالیکن نیپ پر عمدرآمد نہیں ہوا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.