اہم خبرِیں
افغانستان میں تعینات جارجیا کے 28 فوجی کرونا وائرس میں مبتلا ملک میں کورونا وائرس کے 2751 نئے کیسزرپورٹ، 75 مریض جاں بحق بھارت اپنے دفاع پر بے پناہ وسائل خرچ کررہا ہے‘اکرام سہگل سندھ حکومت کی جانب سے پہلی بار باقاعدہ طور پر تھانوں کا بجٹ من... چینی اور کھانے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ نیپال نے بھارتی پروپیگنڈا کے رد عمل میں ملک میں تمام بھارتی چی... امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاپان کو 23 ارب ڈالر کے 105 ایف ... ڈریکولا اصل میں کون تھا، حقیت یا آفسانہ؟ مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ... سشانت سنگھ کے بعد اب ایک اور بھارتی اداکار کی خودکشی میڈیا کو پھانسی دینی چاہیے، نعمان اعجاز کا ڈرامہ انڈسٹری پر غص... معروف کامیڈین اور اداکارہ روبی انعم کو دل کا دورہ، اسپتال منتق... پی سی بی کا سلیم ملک اور سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا پر عائد پا... کھلاڑیوں کوخود ہی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی ہو گی، مشتاق ... ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر با... اعلیٰ ترک عدالت نے 'آیا صوفیہ' کی میوزیم کی حیثیت ختم کر دی 8 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث گینگسٹر انکاؤنٹر میں ہلاک چینی برانڈ 'شین' کی جائے نماز کو سجاوٹی قالین فروخت کرنے پر مع... الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا، شیخ رشید سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شادی شدہ جوڑوں سے نکاح نامے مانگ کر بلیک میل کرنے والے پولیس اہلکار پر کارروائی کا حکم

کراچی :  پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے شہر میں جوڑوں سے نکاح نامے مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے کراچی پولیس کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو خط لکھ دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ عام شکایت ہے کہ پولیس موبائل یا موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے پولیس اہلکار جوڑوں سے نکاح نامے طلب کرکے انہیں خوفزدہ کرتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے کسی بھی علاقے میں فیملیز خاص طور پر جوڑوں سے میاں بیوی ہونے کا ثبوت مانگنے کی شکایت نہیں ملنی چاہئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کا مزید کہنا ہے کہ ساحل سمندر، کلفٹن، ڈیفنس یا دیگر تفریحی مقامات پر پولیس اہلکاروں نے بلاوجہ شہریوں کو تنگ کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے شہریوں سے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایسی کسی بھی ہراسمنٹ کی صورت میں وہ کراچی پولیس کے واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر فوری شکایت درج کرائیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.