عمران خان اب بھی اداروں کے خلاف غلط سوچ رکھتے ہیں مریم اورنگزیب

راولپنڈی: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگ اس ملک کی ترقی کی راہ میں حائل ہیں اور طرح کی طرح کی سازشیں کرتے پھر رہیں ہیں عوام ان کو آڑھے ساتھوں سے لے گی ،عمران خان اب بھی اداروں کے خلاف غلط سوچ رکھتے ہیں  ہیں،جوشخص اداروں پرحملہ کرتارہااس سے کون جواب مانگے گا،  مریم اورنگزیب  کہتی ہیں کہ ملک میں کارخانے لگ رہے تھے ایک شخص کنٹینر پر کھڑا تھا،حکومت نے زیرولوڈشیڈنگ پاکستان کااعلان کیا ہے،ساڑھے 3سال میں بجلی کی پیداوارگزشتہ 66برس سے زیادہ رہی،16ہزار 480میگاواٹ پیداواراور 14ہزارمیگاواٹ طلب ہے،پاورپروجیکٹس مکمل ہونے پرایک شخص تہمت لگارہا ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے رکاوٹوں کے باوجود ملک سے اندھیرے گئے،منتخب وزیراعظم کواقامہ کی بنیادپرنااہل کیاگیا،عوام دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کو کس طرح سازش کا شکار بنایا گیا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کسی دھرنے کامتحمل نہیں ہوسکتا،اداروں کو پاکستان کے آئین کے مطابق ہی کام کرنا ہوگا،وزیر مملکت نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پرہوں گے،پاکستان میں ترقی کیلئے سیاسی جماعتوں کوکرداراداکرناہوگا،انہوں نے کہاکہ 2013 میں دہشت گردی کاچیلنج تھا،اب دہشت گردی میں بڑی حد تک کمی آئی ہے،عوام اورافواج پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔حکومت نے بیڈاورگڈ طالبان کے فرق کے بغیرکارروائیاں کی گئیں،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے فیصلے پر ان کا کہناتھا کہ زعیم قادری نے بیان دیا ہے کہ فیصلے کو چیلنج کریں گے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.