ہم نے وعدہ کیا تھا”اے وطن تیرے اندھیرے مٹائیں گے ہم“،جتنی بجلی کی پیداواراب دیکھنے کو ملتی ہے۔ پہلےنہ تھی ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے  کاکہنا ہے کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ”اے وطن تیرے اندھیرے مٹائیں گے ہم“،جتنی بجلی کی پیداوار اس دور میں دیکھنے کو ملتی ہے ، پہلے دیکھنے کو نہ ملتی تھی۔  مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ہم پاورپراجیکٹس لگارہے تھے توایک شخص کنٹینرپرکھڑاتھااور پارلیمنٹ پر حملہ کر رہا تھا،انہوں نے کہا کہ جب ہم پاورپراجیکٹس لگارہے تھے ایک شخص دھرنادے رہاتھااوراسلام آبادلاک ڈاؤن کی بات کررہاتھا۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ جب ہم پراجیکٹس لگارہے تھے ایک شخص اداروں،آئین کوگالی دے رہاتھا،آج وہی شخص اسی کنٹینرپرکھڑا  ہوکر پاکستان کو ترقی کرتا ہوادیکھررہا ہے۔ ،انہوں نے کہا کہ ایک طرف وعدوں کی تکمیل ہورہی ہے، اور دوسری طرف پوراپاکستان دیکھ رہاہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.