Daily Taqat

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کی زور زبردستی کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اور ایک ہفتے کے دوران وادی میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے جانے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں قابض فورسز کے زیر اہتمام ہونے والے کرکٹ میچ کے اختتام پر کشمیری نوجوان میدان میں آئے اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔

دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ ہفتے ایک میچ میں سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تو اس موقع پر کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے حق میں نعرے بازی شروع کی۔

تماشائیوں نے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگانا شروع کیے تو پاکستانی اسٹارز سے والہانہ محبت دیکھ کر بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور دھونی بھی بے بس رہے۔

کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم بھی تھام رکھا تھا اور وہ بے خوف ہو کر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے رہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »