عام حالات میں بہت سی چیزیں سامنے نہیں آتی، لیکن امتحان کے دور میں بہت سی چیزیں واضح ہو جاتی ہیں: نواز شریف

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عام حالات میں بہت سی چیزیں سامنے نہیں آتیں لیکن امتحان کے دور میں بہت سی چیزیں واضح ہو جاتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں عدالتی اصلاحات منشور کا حصہ ہوں گے اور شفاف الیکشن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات وقت اور قوم کی ضرورت ہیں ۔نواز شریف نے کہا کہ تحریک عدل کے لیے کسی عالمی فرم کی خدمات نہیں لیں ،ہم نیب نہیں جو عالمی فرم کی خدمات لیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے ؟اصلاحات کا دروازہ ہر وقت کھلا رہنا چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.