Daily Taqat

نواز شریف کے ملک مخالف بیانات پر کئی ارکان پارٹی چھوڑنے کو تیار

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملہ سے متعلق متنازعہ بیان پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے اندر بھی ہلچل پیدا ہوگئی۔ کئی اہم رہنماؤں کو بھی ملکی مفاد کیخلاف بیان ناگوار گزرا اور انہوں نے پارٹی سے علیحدگی

کا فیصلہ کرلیا۔ چھوٹے بھائی کی کوششوں پر بڑے بھائی کے متنازعہ بیان نے پانی پھیر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مخدوم علی گیلانی، عاشق گوپانگ، سلطان محمود ہنجرا سمیت دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلہ کے بعد شہباز شریف نے ان رہنماؤں کو پارٹی نہ چھوڑنے پر راضی کر لیا تھا۔ مگر نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد ان اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکمران جماعت ن لیگ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ متنازعہ بیان کے بعد اب یہ اراکین بہت جلد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »