Daily Taqat

پنجاب کے کئی شہروں میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

بارش کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔ جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ داتا کی نگری پر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں بھی بادل برس پڑے جس سے 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب پشاور اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

پنجاب میں بارشوں کا ایک اور سسٹم داخل ہوگیا ہے اوراسلام آباد،لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ ،گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں، گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سہانا ہوگیا، کالی گھٹاؤں اور تیز ہواؤں نے گرمی کی پیش رفت کو مات دے دی اورشہری نہال ہوگئے۔ چھٹی کے دن موسم کو خوب انجوائے کرنے کی ٹھان لی۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ بادل ابھی مزید 12 گھنٹے برسیں گے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »