Daily Taqat

حریک انصاف نواز شریف کا کمیشن کا مطالبہ مسترد کرتی ہے : فواد چوہدری

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم تھے تب قومی کمیشن کیوں نہیں بنایا؟وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قوم اور میڈیا کےبجائے نوازشریف کو سمجھائیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف پاناما معاملےسے توجہ ہٹانے کے لیے کمیشن بنانے کی بات کررہے ہیں،سزا سے بچنے کے لیے ڈرامہ کررہے ہیں،تحریک انصاف نواز شریف کا کمیشن کا مطالبہ مسترد کرتی ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ نواز شریف نے ریاست اور اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کےتحت بیان دیا ،بھارت عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف مہم چلار ہاہے ،نواز شریف نے ریاست پاکستان اور اداروں کو بالکل وہی کہا جوبھارت کہہ رہا ہے ۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ نوازشریف کو یہ ضرور معلوم ہے کہ بھارت میں دہشت گردی کیسے ہوئی ،وہ اب بھی کلبھوشن کو دہشت گرد کہنے کو تیار نہیں،سابق وزیراعظم کو کارگل کا دکھ ہے لیکن سیاچن کا نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا محب وطن شخص ایسا کرسکتاہے کہ ریاست پر پابندیوں کے لیے دشمن ملک کا آلہ کار بن جائے ،اس وقت یہ قصہ چھیڑ کر نواز شریف نے ملک دشمنی کی ہے ،ہمیں پتہ ہے کہ سابق وزیراعظم بھارتی لابی کے ساتھ اتنے جڑے ہوئے کیوں ہیں،ن لیگ کا ورکر بھی ان کے بیان پر اتنا ہی ناراض ہے جتنے دیگر لوگ ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو یہ نہیں معلوم کہ ان کی پراپرٹیز کیسے بنیں ، پاکستان کا وزیراعظم ہو کر بھی شاہد خاقان عباسی ریاست سے زیادہ نواز شریف کا وفادار ثابت ہونے کی کوشش کررہے ہيں،شہباز شریف کا موقف بھی ابھی تک واضح نہیں ،بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی حکومت بھی پاکستان مخالف بیانیے کا حصہ ہے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »