Daily Taqat

ہیکرزپاک آرمی کے نمائندے بن کرلوگوں کولوٹ رہےہیں، میجرجنرل آصف غفور

اسلام آباد : سائبر کرائم کے  حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں قوم کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ جرائم پیشہ افراد پاک فوج کا نمائندہ بن کر معصوم لوگوں سے بینک کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ان سے باخبر رہیں۔اس حوالے سے گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بینکاکاؤنٹس ہیک ہونے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ بلوچستان کے مختلف شہروں کے ایئرپورٹس اور پی آئی اے کی پروازوں کی بندش پر بھی رپورٹ طلب کرلی۔ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رحمان ملک کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے بینک اکاؤنٹس ہیک ہونے کا ازخود نوٹس لیا۔ چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ غیر ملکی ہیکرز نے پاکستانیوں کے اکاونٹ سے رقم نکال لی ہے۔ ایف آئی اے،اسٹیٹ بینک اور پی ٹی اے اس معاملے کی انکوائری کرائیں اور دس روز میں رپورٹ کمیٹی کو پیش کریں۔ لوگوں کے اکاؤنٹس سے پیسے غائب ہورہے ہیں اور اسٹیٹ بینک سویا ہوا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تمام کمرشل بینکوں کے صدور کو بھی بلایا جائے۔ ایف آئی اے بھی بتائے کہ اس نے اب تک کیا اقدامات کئے۔ بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تنہا کام کیا جو کہ لائق تحسین ہے۔ بینکوں کے سیکیورٹی سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے۔  آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں قوم کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ جرائم پیشہ افراد پاک فوج کا نمائندہ بن کر معصوم لوگوں سے بینک کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ان سے باخبر رہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »