Daily Taqat

ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری میں اہم پیش رفت

راؤ انوار کی گرفتاری کا مشن لئے آئی جی سندھ نے اسلام آباد یاترا کی۔ ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا اور اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔کراچی میں نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے

والے ایس پی راؤ انوار تاحال مفرور ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں سمیت کراچی پولیس راؤ انوار کو تلاش کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ ایس ایس پی ذوالفقار مہر کی سربراہی میں قائم پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کا دورہ اسلام آباد کارگر ثابت نہ ہوا تو راؤ انوار کی تلاش میں سندھ پولیس کے سربراہ اے ڈی خواجہ خود خفیہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے راؤ انوار کے فرار ہونے کی ناکام کوشش سے متعلق شواہد اور سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لیا۔ آئی جی سندھ نے اعلیٰ سکیورٹی حکام سے خفیہ ملاقاتیں بھی کیں۔ راؤ انوار نے 23 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی ناکام کوشش کی تھی جس کے بعد سے وہ منظر عام پر نہیں آئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »