Daily Taqat

مجید اچکزئی کو رہا کر دیا گیا

کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا،جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی جس نے رکن اسمبلی مجید اچکزئی کا استقبال کیا اور ان کا پھول پہنائے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزعدالت نے مجید اچکزئی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی جس پر آج انہیں ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا،اس موقع پر جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجودتھی جس نے مجید اچکزئی کے حق میں نعرے بازی کی اور ان پر پھول نچھاور کئے ، رکن اسمبلی کو قافلے کی صورت میں گھر لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ مجید اچکزئی نے ٹریفک سارجنٹ عطااللہ کوگاڑی سے کچل کرہلاک کردیاتھا،انہیں 6 ماہ بعد جیل سے رہا کیاگیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »