Latest news

ڈسکہ : پاگل کتے کا 23 افراد پرحملہ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

سیالکوٹ میں پاگل کتے نے 8 ماہ کے بچے سمیت23افراد کو کاٹ لیا ۔ہسپتا ل انتظامیہ کے مطابق کتے کے کاٹنے کا یہ واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پیش آیا، جہاں 8 ماہ کا عبدالہادی اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار آیا تھا۔والد بیکری سے سامان لینے کے لیے اندر گیا کہ پیچھے سے پاگل کتے نے 8 ماہ کے عبدالہادی پر حملہ کر دیا اور اس کے ہاتھ کو دبوچ لیا۔بیکری کے باہر کھڑے گارڈ نے بچے کی جان بچائی جس کے بعد کتا بازار میں دیگر متعدد افراد پر بھی حملہ آور ہو گیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا لیکن شہر کے سرکاری ہسپتا لوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی کمی کے باعث شہری مشکلات میں مبتلا ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.