Daily Taqat

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف قومی ایئر لائن کی فلائٹ پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے ہیں۔

شہبازشریف 16جون کو اپنی بھابھی، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن گئے تھے۔

بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پہلے ہی سے لندن میں موجود ہیں۔

شہباز شریف آج ناراض لیگی رہنما زعیم قادری کے تنازع پر سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، لندن میں زعیم قادری سے متعلق صحافیوں کے پوچھے گئے سوال پر شہباز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »