لودھراں: ڈیڑھ سالہ بچے سے 18سالہ نوجوان کی زیادتی

(لودھراں میں ڈیڑھ سالہ بچے سے 18سالہ نوجوان کی زیادتی ، طبی رپورٹ میں بھی تصدیق بھی ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جلہ آرائیں کے رہائشی متاثرہ بچے کی والدہ کے مطابق ان کا بیٹا 23 جنوری کی شام کو

گھر سے باہر کھیل رہا تھا۔ اس دوران پڑوسی 18 سال کا ساجد اُسے بہانے سے کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچے کے شور مچانے اور اہل علاقہ کے پہنچنے پر ساجد بھاگ گیا۔ بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی معائنے پر بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی اس موقع پر ڈی این اے کے نمونے بھی لیے گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.