Daily Taqat

لوڈشیڈنگ سے حکومت اور پارٹی کا امیج متاثر ہو رہا ہے : سابق وزیر اعظم

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نےکہا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے حکومت اور پارٹی کا امیج متاثر ہو رہا ہے، بجلی کی اضافی پیداوار کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی بلایا گیا جبکہ اس دوران ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کو بتایا کہ حالیہ لوڈشیدنگ تکنیکی وجوہات اور سسٹم میں خرابی کے باعث ہوئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »