Daily Taqat

ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 20 گھنٹے تک جا پہنچا

ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ بجلی بندش کا دورانیہ سولہ سے بیس گھنٹے تک جا پہنچا۔ گرمی شروع ہوتے ہی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں۔ کئی شہروں میں بارش اور موسم خوشگوار ہونے کے باوجود غیر اعلانیہ طویل بجلی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنڈی گھیب میں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔ چکوال میں لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ وولٹیج کم اور زیادہ ہونے سے الیکٹرونکس کی اشیا جل گئیں۔ بہاولپور، بھکر، لودھراں، بہاولنگر، ہارون آباد، وہاڑی بدترین لوڈشیڈنگ کی لپیٹ میں ہیں۔ بجلی بندش کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا، جس نے کاروبار زندگی معطل کر کے رکھ دیا۔

بدترین لوڈشیڈنگ پر شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کرنے پر حکمرانوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ چکوال، شکر گڑھ، حافظ آباد، نارووال، رینالہ خورد سمیت دیگر شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔ نوابشاہ، قمبر، شکار پور، ٹنڈوالہ یار میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »