اہم خبرِیں
انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی ” آپ ایسا کریں کہ آپ کل آ جائیں“ اسٹیٹ بینک کےقوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں کو بھاری ... ایرانی سیبوں کی درآمد، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر 22 درا... شاہد آفریدی کا کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات ... مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی پھر سے سر اُٹھانے لگ... تھیم پارک ڈزنی لینڈ کھولنے کا فیصلہ ماڈل ایان علی کی شوبز میں واپسی پاکستانی نوجوان کے دن پھر گئے، سعودیہ میں فیشن ماڈل بن گیا ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار ماسک پہن کر عوام کے سامنے ‌ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا کے زیرعلاج تمام مریض ڈسچارج وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عرو... شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ بیٹے کی گولی سے باپ شدید زخمی وزیر اعلیٰ سندھ کورونا ٹیسٹنگ سے غیر مطمئن غلام سرور کو نیب بلایا جاسکتاہے، (نیب) کا وفاقی وزیر غلام سرور... وفاقی حکومت کی کے الیکٹرک کو فیول نہ ملنے کے دعوؤں کی تردید وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کورونا کی زد میں شہباز گِل کا (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال کی ایک ٹوئٹ پر سخت ر... تحریک انصاف کا سندھ حکومت کے خلاف نیب میں شکایات درج کرانے کا ...

بھارت سن لے ، ہم تیار ہیں بھرپور جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت سن لے، ہم تیار ہیں بھرپور جواب دیں گے، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو اس کے نتائج بھی ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت وہاں بھی مداخلت کررہا ہے جہاں اس کی سرحدیں نہیں ملتیں، بھارتی فوج کی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ایل او سی پر کچھ عرصے سے صورتحال تشویشناک ہے، بھارت کا سب سے بڑا ڈرامہ پلواما ٹو تھا، پاک فوج بھارت کو بہتر طریقے سے جواب دے رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو نیپال بارڈر پر بھی کافی شرمندگی کا سامنا رہا، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں تمام اقدامات بیک فائر کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کسی طرح کی جارحیت کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے، خطے کے تمام مسائل کا تعلق بھارت کے ساتھ ہے، بھارت کو بعض محاذوں پر بڑی شرمندگی کا سامنا ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا کی اٹھنے والی لہر کو دنیا نے محسوس کیا ہے، دنیا بھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوال پوچھ رہی ہے، بھارت یو این مبصر گروپ، عالمی میڈیا کو رسائی دے تو چیزیں کلیئر ہوجائیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.