ملزم عمران نے گرفتاری کے وقت ہارٹ اٹیک کا جھوٹاڈرامہ کیا :والد زینب

قصور میں زیادتی و قتل کا شکارمعصوم بچی کے والد جاجی امین کا کہنا ہے کہ جب ملزم بہت بڑا ڈرامے باز ہے جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو اس نے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ شروع کر دیا جس کی وجہ سے ایک لمحے کے لئے پولیس والے بھی ڈر گئے تھے کہ کہیں یہ بندہ مر ہی نہ جائے، تاہم ڈاکٹرز نے ملزم کو چیک اپ کیا اور بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے اور نہ ہی اسے کوئی مرگی کا دورہ پڑا۔ننھی زینب کے والد حاجی امین کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کے آنے کے بعد ملزم کے گھر والوں کو اسے چھپانا نہیں چاہیے تھا،ہمیں پولیس کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ آپ کا ملزم کوئی رشتہ دار ہی ہوگا جسے چھپالیا ہوگا اسی وجہ ہمارے رشتہ داروں کے ڈی این اے پہلے کئے گئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.