Daily Taqat

لیموں اور اجوائن کے کرشماتی فوائد

اسلام آباد : لیموں کا عرق جسم کی اندرونی صفائی میں مدد دیتا ہے تو اجوائن جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ توند کی چربی گھلانے کے لیے جادو اثر ثابت ہوسکتا ہے۔  موٹاپے سے بچانے میں مددگار 16 غذائیں اجوائن میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیںجبکہ وٹامن اے، بی، سی اور کے کے ساتھ دیگر منرلز جیسے آئرن اور پوٹاشیم بھی اس میں موجود ہیں۔ یہ پتے جسم کے اندر سے زہریلے مواد کے اخراج کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں جبکہ اس میں موجود کلورفل نامی جز جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح اس میں موجود انزائمے نظام ہاضمہ کو بہتر بناکر بھی توند سے نجات کے لیے فائدہ مند ہیں۔ دوسری جانب لیموں کا عرق جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا، نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ موٹاپا کم ہو تو چربی کہاں جاتی ہے؟ اس مشروب کو بنانے کا طریقہ جان لیں۔ کچھ مقدار میں اجوائن کے کٹے ہوئے پتے لیں اور ایک لیموں کو نچوڑ کر عرق نکال لیں۔ ان دونوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور ایک کپ پانی کا اضافہ کرکے بلینڈ کرلیں۔ اس خالی پیٹ یا صبح نہار منہ پینے سے آپ چند ہفتوں میں توند کی چربی کو نمایاں حد تک گھلانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »