Daily Taqat

جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، وزیراعظم

نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں بلکہ جھوت بولا ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، جب کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، نیپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لیکر بہت بڑا نقصان کیا جب کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین سے بہت بڑا پیکج ملا ہے، چین نے ابھی تک کسی کو اتنا بڑا پیکج نہیں دیا ہے۔ سعودیہ عرب سے بھی بڑا پیکج ہوسکتا ہے، لیکن تفصیلات عام نہیں کرسکتے، اگر ہمارا پیکج پبلک ہوجائے تو دنیا کے باقی ممالک بھی ایسا ہی پیکج مانگیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »