رہنماعبدالعلیم کی پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی کی درخواست ریجیکٹ کردی گئی
اسلام آباد : عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان کی پارک ویو ہاﺅسنگ سوسائٹی کی درخواست مسترد کردی ۔تفصیل کے مطابق سی ڈی اے (کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) نے معیار پر پورا نہ اترنے پر پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی کا این او سی منسوخ کیا تھا جس پر علیم خان نے عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ اس منسوخی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔تاہم آج جسٹس گل حسن اورنگزیب نے عبد العلیم خان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پارک ویو ہاوسن سوسائٹی کے این او سی کی منسوخی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔