Daily Taqat

لاہور : این اے 131 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت

لاہور :  این اے 131 لاہورمیں دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے وکیل بابراعوان کی عدم پیشی پرکیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ذرائع کے مطابق این اے 131 لاہورمیں دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے حکام نے موقف اپنایا کہ نتیجہ مرتب کرنے کاعمل سعدرفیق اوروکلاکی موجودگی میں کیاگیا اور سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔وکیل سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے علیم خان کے حلقے میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا، بیشترحلقوں میں دوبارہ گنتی پرشکایت کنندہ کے ووٹوں کی تعداد بڑھی جبکہ چیف الیکشن کمیشنر نے کہا جتنے حلقے کھلنے تھے کھول دیئے گئے مزید نہیں کھولیں گے،اور عمران خان نے الیکشن کی رات تقریر میں کہا تھا جو حلقہ کھولنے کو بولا جائے گا کھولیں گے ،ہمیں بتایا جائے سرکاری نتائج کب جاری کیے جائیں گے؟جس پر عدالت نے استفسار کی کہ اخراجات ڈکلیریشن جمع کرائے بغیر سرکار ی نتائج جاری کئے جاسکتے ہیں؟حکام الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ امیدوار 4اگست رات 12بجے تک اخراجات کی تفصیل جمع کرانے کے پابند ہیں۔عدالت نے عمران خان کے وکیل بابراعوان کی عدم پیشی پرسماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کی رات عمران خان نے اچھی تقریر کی ،مفاہمت کی بات کی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »