لاہور: پولیس نے ڈیفنس اے جوے کے اڈے پرچھاپہ مارکردوملزمان کوحراست میں لےلیا
لاہور: ڈیفنس اے لاہور کی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان ندیم اور نعمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان ندیم اور نعمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے نقدی ، وائر لیس موبائل ، اسلحہ و دیگر اشیاء برآمد ہوئی،پولیس نے حوالات میں بند ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔