لاہور: پلازے میں آگ لگ گئی

لاہور:   کے علاقے گلبرگ میں 5 منزلہ ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ لگ گئی، آگ نے چند ہی منٹوں میں پورے پلازے کو جلا کر خاک کر دیا، کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع پانچ منزلہ ڈیپارٹمنٹل سٹور میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 2 درجن کے قریب گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی وجہ سے آگ پانچوں منزلوں تک پھیلی۔پلازے کے مالکان کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بالآخر آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم متاثرہ عمارت کے حوالے سے کچھ انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے کچھ عرصہ قبل ہی عمارت کا معائنہ کیا تھا اور انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔ عمارت میں واٹر ہائڈرنٹ موجود نہیں تھا جبکہ ایمرجنسی ایگزٹ بھی قواعد کے مطابق نہیں تھے۔عمارت میں جابجا کھلی تاریں بھی موجود تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی درخواست دی جائے گی جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.