لاہور: لندن فلیٹس ریفرنس کی معلومات ملنے پر نیب لاہور نے نواز شریف کےخلاف ضمنی ریفرنس تیار کرلیا

لاہور: لندن فلیٹس ریفرنس کے حوالے اہم معلومات ملنے پر نیب لاہور نے نواز شریف کےخلاف ضمنی ریفرنس تیار کرلیاجو چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ سے ملنے والی اہم معلومات، نواز شریف اور بچوں کےخلاف نئے گواہان کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ اس سے پہلے نیب احتساب عدالت کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے ریفرنسز میں جعلی دستاویزات کی دفعات نکالنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست بھی واپس لے چکا ہے۔ نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.