Daily Taqat

لاہور: میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی

کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس ٹریک پر نابینا افراد کے احتجاجی دھرنے سے میٹرو بس سروس کو معطل کر دیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاج کرنے والے نابینا افراد کلمہ چوک پہنچے جہاں انہوں نے میٹرو بس ٹریک پر دھرنا دے دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں روزگار فراہم کیا جائے۔ اس موقعہ پر احتجاجی نابینا افراد نے اعلان کیا کہ کلمہ چوک پر ان کا احتجاجی دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے شاہدرہ سے گجومتہ کے درمیان میٹرو بس کے روٹ کو مختصر کرتے ہوئے بس سروس کو شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک جاری رکھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »